شیموگہ:۔شہرکے سیہادری آرٹس کالج کے طلباء نےکلاسس کا آغاز کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیاہے۔طلباء کا کہناہے کہ سال2023-24 کا تعلیمی سال کا آغاز ہوئے دو ماہ بیت چکے ہیں،لیکن اب تک جماعتوں کا آغازنہیں کیاگیاہے۔19 ستمبر سے جماعتوں کا آغاز کرنے کی بات کہی گئی تھی،لیکن لکچررس جوابی پرچوں کی جانچ کیلئے مقررہونے کا حوالہ دیتے ہوئے مزید تاخیرکی گئی،لیکن اب دوما ہ ہونے کے باوجود کلاسس سے شروع نہیں ہوئے۔5/اکتوبر سے ڈگری سال دوم اور سال سوم کے آغازہوچکاہے،لیکن اب تک کالج میں دسہرہ دیوالی اور تہواروں کا حوالہ دیکر ٹال مٹول کیاجارہاہے۔ تہواروں کے گذرنے کے بعد کالج میں گیسٹ لکچررس نہ ہونے کی بات کہی جارہی ہے۔طلباء کا کہناہے کہ وہ کلاسس میں حاضرہونے کیلئے دور دراز علاقوں سے پیسے خرچ کرتے ہوئے آتے ہیں،کئی طلباء ہاسٹلوں میں پیسے دیکر قیام کررہے ہیں،لیکن کلاس میں درس وتدریس نہیں ہورہی ہے۔طلباء نے فوری طورپر اس مسئلے کو حل کرنے کا مطالبہ کیا۔طلباء کے اس احتجاج کی اطلاع پاکررکن اسمبلی چنبسپاکالج پہنچے اور طلباء سے ملاقات کی اور مسئلے کوفوری طور پر حل کرنے کا یقین دلایا۔
