سیگے ہٹی میں ایک شادی شدہ خاتون کابربریت ناک قتل 

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر کرائم
شیموگہ: ۔سیگے ہٹی کے امام باڑہ میں ایک شادی شدہ خاتون کو بے رحمی سے قتل کردئے جانے کا تشویشناک واردات سامنے آئی ہے۔ پولیس قاتل کا پتہ لگانے میں سرگرم ہے۔ ذرائع سےملی اطلاع کے مطابق گذشتہ شام سیگے ہٹی کے امام باڑہ کے مقامی محمد رفیع(26) اورانکی بیوی نورفاطمہ کے درمیان جھگڑا ہوا تھا، جھگڑے کی وجہ مکان کے کرائے کو لیکر ہونے کی بات کہی جارہی ہے۔ جھگڑے کے بعد نورفاطمہ کے سرکے پچھلے حصے میں کسی بھاری چیز سے حملہ کرکے قتل کرنے کی بات سامنے آئی ہے۔ اس واردات کی شکایت مقتول کے والد ضیاء اللہ نے دوڈ پیٹے پولیس تھانےمیں درج کروائی ہے۔