بنگلورو:۔کرناٹکا کےو زیر اعلیٰ سدرامیانے عوامی مسائل جاننے اور انہیں حل کرنے کیلئے ریاستی سطح پر جنا اسپندنا پروگرام کاانعقادکیاتھا،جس میں اُنہوں نے درجنوں افرادکے مسائل کو موقع پر ہی حل کرنے کے احکامات دئیے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے معذورافرادکے قریب جاکر خودہی ان کے مسائل سن کر حل کئے،اس دوران ایک بزرگ نے ان کا مسئلہ حل کرنے پر انہیں پیارسے سرپر ہاتھ پھیرتے ہوئے دعائیں دی۔وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر فٹ پاتھ کاروباری اور ٹھیلہ گاڑی بیوپاریوں کے مسائل سنے ،بی بی ایم پی اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے ہراساں کئے جانے کے تعلق سے شکایت سننے کے بعد پولیس افسران کو ہدایت دی کہ ان تاجروں کو کسی بھی حال میں ہراساں نہ کیاجائے۔اس طرح سے ریاست کے مختلف مقامات سے آئے ہوئے لوگوں نے وزیر اعلیٰ کے سامنے پیش کئے ،ان مسائل کا حل کم وبیش موقع پر ہی نکالاگیا اوبقیہ مسائل کوحل کرنے کیلئے مختلف محکموں کے چیف سکریٹری،ڈی جی اور دیگر اہلکاروں کو ہدایت دی ہے۔
