چنگیری:۔تعلقہ کے کاکنور میں محکمہ سماجی بہودکے تحت چلنے والے رانی چنما اقامتی اسکول طلباء کی خوراک پر وارڈن اور عملے کی لاپراواہی کا نتیجہ کہ اتوار کی رات کا کھاناپیر کی صبح ناشتہ میں کھانے سے 23 طلباء کی طبیعت ناساز ہوگئی رکن امسبلی بسوراج وی شیوگنگا کو معاملہ کی فوری اطلاع پر فوری اہسٹل پہنچ کر تمام بچوں سنتے بنور سرکاری اہسپتال داخل کرانے کے بعد محکمہء کے سربراہ کو ہدایت دی ان لاپرواہ وارڈن اور عملہ کو فوری ذمہ داری الگ کردیا جائے کہ یہ سرکاری تنخواہ لینے کے بعد بچوں کی بیماری کا سبب بنے ہوئے ہیں ،اور مزید سربراہ کو ہدایت دی کہ کھانے کی تیاری میں میعاد ختم ہونے والی اشیائے خوردونوش کے استعمال ،صفائی کی کمی،بچوں کی روزمرہ زندگی کے بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی اور بوسیدہ سبزیوں ،بستروں کی عدم فراہمی وغیرہ پر سخت برہمی کا اظہار کیا ،محکمہء سماجی بہبود کے تعلق سطح افسر ملیکارجن کا لاپراہ رویہ محکمہء کے اس نظام کی براہ راست وجہ ہے ،رکن امسبلی بسوراج وی شیوگنگا نے مزید کہا کہ محکمہء کے ریاستی سطح سربراہ سے اس سلسلے میں پہلے ہی بات چیت کرچکا ہوں ،بچوں کی اس حالت پر رکن اسمبلی نے آنسوؤں سے لبریز اپنے گہرے افسوس کا اظہار کیا اورکہا کہ بچوں کی صحت سے متعلق کسی قسم کی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی ،ضلع صحت اور محکمہء خاندانی بہبود کے افسران کو سخت تاکید کے ساتھ کہا بچوں کی سخت کا خیال رکھیں اور ہر گھنٹے میں آگاہ کیا جاتا رہے تادمِ تحریر بچوں کی حالت میں کچھ سداھار آئی ہے البتہ ایک بچہ جس کو ابھی پیٹ درد کی شکایت ہورہی ہے مگر ڈاکٹروں نے تمام کی حالت کو خطرے سے پار بتایا ہے ۔
