مسجد اعظم چکمگلورکی نئی منتظمہ کمیٹی نے چارج سنبھالا

اسٹیٹ نیوز
چکمگلورو:۔مسجد اعظم چکمگلور کی منتخب شدہ گیارہ رکنی کمیٹی کو جو ریاستی  وقف بورڈ  کی جانب سے منظور حاصل ہونے کے بعد نو منتخب متولی محمد اسحاق سپریم انجینئرنگ ور کس ، نائب متولی سی یس صغیر شریف ،سکریٹری ارشد جمیل ،خازن عزیزالدین و دیگر اراکین کی موجودگی میں ضلعی وقف آفیسر نے چارج سوپنے کی کارروائی عمل لائی ۔اس موقع پر ایک دعائیہ نشست رکھی گی تھی جس میں مولانا حافظ شفیع نے دعا کے بعد انتظامیہ کمیٹی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپسی اتحاد و اتفاق قائم رکھتے ہوئے مسجد کی ترقی اور اوقافی املاک کی ترقی کی جانب توجہ دیں۔اس موقع پرمحمد دستگیر شریف فیروز نشیمن ،محمد ابراہیم سپریم انجینئرنگ ورکس ، محمد نصراللہ شریف و دیگر ذمہ داران حاضر تھے ۔