کرناٹک میں گرمی کاپارہ چڑھا،گلبرگہ میں42 ڈگری، شیموگہ میں37ڈگری درجہ حرارت درج

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ:۔کرناٹک میں امسال گرمی کاپارہ چڑھا ہواہے،ریاست کے کم وبیش تمام اضلاع میں درجہ حرارت اوسطاً34 ڈگری سیلسس ہے،جبکہ سب سے زیادہ گرمی گلبرگہ میں پائی گئی جس کا دن میں درجہ حرارت41اور رات میں سب سے کم درجہ حرارت39 ڈگری ہے۔جبکہ بیجاپور میں درجہ حرارت40 ڈگری درج کی گئی ہے اوررات میں36 ڈگری درجہ حرارت کی نشاندہی ہوئی ہے۔ہبلی دھارواڑمیں بھی38 ڈگری کے آس پاس ہے۔شیموگہ میں دن کی درجہ حرارت38 ڈگری ہے جبکہ رات میں یہ درجہ حرارت34 ڈگری تک جارہی ہے۔اسی طرح سے چکمگلورومیں کافی حدتک درجہ حرارت کم ہے جہاں پر32 ڈگری ٹیمپرچیر ناپی گئی ہے،رات میں یہاں پر21-20 ڈگری تک حرارت رہے گی۔باغوں کا شہرکہنے والے بنگلورومیں بھی گرمی36 ڈگری تک گئی ہے جبکہ یہاں پرہلکی بارش ہونے کے بعد درجہ حرارت22 ڈگری تک پہنچ سکتاہے۔ساحلی کرناٹکا میں بھی گرمی35-34 ڈگری کے آس پاس ہے۔محکمہ موسمیات نے گرمی کو دیکھتے ہوئے گلبرگہ میں الرٹ جاری کرتے ہوئے کہاکہ یہاں پر گرمی شدید ہونے کی وجہ سے گرم ہوائیں لوگوں کی زندگی پر اثرانداز ہوسکتی ہیں،اس لئے لوگ بلاوجہ شدیدگرمی میں نہ جائیں ورنہ وہ لُو کا شکارہوسکتے ہیں۔