چکمگلور:گیان واپی مسجد کی سازش کے خلاف ایس ڈی پی آئی کا احتجاج

اسٹیٹ نیوز

چکمگلورو:گیان واپی مسجد کی سازش اور مسجد میں شیو لنگ کی موجودگی کی جھوٹی افواہ پر اور مقامی عدالت کی ایک طرفہ احکامات کے خلاف چکمگلور میں یس ڈی پی آئی کی جانب سے ایک سخت احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔جسمیں تنظیم کے لیڈروں نے کہاکہ عبادت گاہوں کے ایکٹ1991 کو نافذ کرنے کی مانگ کی اور کہاکہ یہ سازش در اصل آرا یس ایس کی رچی ہوئی ہے۔ اسکے ایجنڈے میں شامل ہے۔ مسلمانوں کی عبادت گاہوں اور تاریخی یاد گاروں کو مسلمانوں سے چھین لیا جارہا ہے۔اسکی پہلی سازش بابری مسجد تھی جو کہ کامیاب ہوچکی ہے اوراب ملک کے دیگر قدیم عبادت گاہوں کو ایک بعد ایک نشانہ بنایا جارہا ہے۔