داونگیرے:۔ شہر کے معروف تعلیمی ادارہ ملت ہائی اسکول طلبا کے ذریعہ حمد نعت کی محفل کا اہتمام کیا گیا ۔اس موقع پر محفل کا افتتاح کرنے کے بعد ادارے کے بانی و اعزازی سکریٹری سید سیف اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حمد اللہ کی تعریف و توصیف اور نعت کے ذریعہ حضرت محمدالررسول اللہ ﷺ کی شان ںیان کرنا ایک بہترین عمل ہے طلبا اسکولی اسباق کے ساتھ اگر ذکر رسول کو اپنے لبوں پر سجالیں تو یقیناً پڑھائی میں دل بھی لگے گا اور نیکاں بھی ملیں گی طلباء کو چاہئے کہ اپنے اندر اسلامی روح کو بیدار رکھیں تو ضرور ملک کے بہترین شہری ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے والدین کے فرمانبردار بھی بنیں گے اور خودکا مستقبل بھی روشن کرسکیں گے۔ محفل میں سید علی،نائب پرنسپل ذاکر حسین کے علاوہ مولانا مظہر ۔مولانا نورانی۔مولانا دستگیر ۔ معلم شکیل احمد قاضی۔ دیگر تعلیمی و نان ٹیچنگ عملہ شریک رہا۔
