بھٹکل:۔بھٹکل کے احباب بھٹکل کے باہر اندرون ہندیا بیرون ہند جہاں بھی قیام پذیر ہوتے ہیں ایک متحدہ پلیٹ فارم کے تحت اپنی جماعت قائم کرتے ہیں ۔اسی طرح بھٹکل کمیونٹی جدہ کا قیام 80 کی دہائی کے ابتدائی ایام میں ہوا۔ اپنے ممبران کی خدمات کے ساتھ بھٹکل و اطراف کے حجاج اکرام کی خدمات عین مقاصد میں شامل تھا۔اب جماعت کی خدمات میں اپنے ممبران کے لئے قرضہ جات، بچت اسکیم کے علاوہ مختلف اسکیم اور پروگرام جلسوں انعقاد کیا جاتا ہے جو کہ قابل ذکر ہیں۔ جماعت کے دستور کے تحت 21 اراکین کی انتظامیہ اور ان کے عہدیداران کا انتخاب دو سال میں ایک مرتبہ بذریعہ الیکشن کیا جاتا ہے۔ امسال انتخابات کے مرحلہ میں گذشتہ میعاد کے صدر عبدالسلام دامدا ابو اورجنرل سکریٹری نوید حسن ائیکری اگلی میعاد کیلئے دستور کے تحت بائی ڈیفالٹ منتخب ہوتے ہیں۔ عدنان زاہد رکن الدین منعقدہ انتخابات کیلئے الیکشن کمشنر مقرر کیا جاتا ہے، عام ممبران سے جملہ 25 امیدوار تھے جس میں 16 ارکان کا انتخاب بذریعہ ووٹنگ عمل میں آیا۔جن کے نام اس طرح سے ہیں۔عبیداللہ لیاقت عسکری (128ووٹ)، عبدالمعیز جوکاکو (123ووٹ)، محمد نعمان علی اکبرا (122 ووٹ)، ریحان کوبٹے(119ووٹ) ، محمد فیضان شاہ بندری (110ووٹ)، نورالامین دامدا(110 ووٹ)، شریف اکرمی (108 ووٹ)، محمد ارشدائکیری (106ووٹ)، ایس ایم شعیب کوٹیشور (104ووٹ)،قمرسعدا (104 ووٹ)،محمدوسیم باپا(97ووٹ)،شکیل سعدا (95ووٹ)،محمدیاسین عسکری (92 ووٹ)، محمد ادریس سیدی باپا (86ووٹ)، محمدیاسررکن الدین (84ووٹ) ، عبدالجبار مصباح (80ووٹ)افراد کو منتخب کیاگیاہے۔
