شیموگہ : ساگر تعلقہ کے جوگا کرگل ٹاؤن پنچایت کےحدود میں آنے والے بازار لائن روڈ پر چکن شاپ چلانے کے لیے50 ہزار روپے رشوت کی شکل میں حاصل کرنے والے ٹائون پنچایت کے رکن نے لوک آیوکتہ کی چھاپہ ماری کے دوران رشوت کی رقم کو آگ لگادی ہے ۔ اس سلسلے میں ٹائو ن پنچایت کے رکن ہریش کے سی کو لوک آیکت نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ہریش نے احمد عبدالباقی نامی شخص سے جوگ میں بازار لائن روڈ پر چکن شاپ کھولنے میں کے لئے رشوت طلب کی تھی ۔ اس پر عبد الباقی نے اعتراض کیا لیکن ہریش نے پیسے دینے کے لئے مجبور کیا تو عبدالباقی نے اس سلسلے میں لوک آیوکتہ کو شکایت کی جس کے بعد لوکا آیوکتہ نے کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ۔ آج عبدالباقی نے ہریش کو 50 ہزار روپئے ادا کئے ، اسکے پیچھے ہی لوک آیوکتہ نے ہریش کے مکان پر چھاپہ مارا ، اس سے خوفزدہ ہوکر ہریش نے پیسوں کو آگ لگادی ۔ ٹائو ن پنچایت ممبر ہریش نے پیشگی 50 ہزار روپیوں کے علاوہ فی دن سو روپئے کے حساب سے ماہانہ 3 ہزار روپئے کی رشوت بھی طلب کی تھی ۔ لوک آیکت پولس نے آج رقم جمع کرتے ہوئے اس کے گھر پر چھاپہ مارا۔ پولیس کو دیکھتے ہی ہریش نے 50 ہزار روپے کے 2000 کے نوٹ جلا ڈالے۔ شواہد کو تباہ کرنے پر اسے حراست میں لے لیا گیا۔ اس حملے کی قیادت لوک آیوکت ڈی وائی ایس پی مرتیونجے نے کی تھی۔
