چکمگلورومیں وکیل پر حملہ،شیموگہ میں وکلاء کااحتجاج

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔چکمگلورومیں وکیل پر کئے گئے حملے کے خلاف آج شیموگہ ضلع بارکائونسل( وکلاء تنظیم) نے یہاں گوپی سرکل میں احتجاج کیاہے۔ وکلاء نے گوپی سرکل کی حصاربندی کرتے ہوئے احتجاج کیااور اس بات کا مطالبہ کیاکہ ایس پی احتجاجیوں کے پاس آکر یادداشت قبول کریں۔چکمگلوروسٹی پولیس تھانے کے پولیس انسپکٹر، اسسٹنٹ سب انسپکٹر اوردیگر اہلکاروں نے نوجوان وکیل کو بے تحاشہ زد وکوب کیاہے،یہ ناقابل قبول ہے،اسی طرح سے پچھلے دنوں سورب تعلقہ کے ہیرے کیرے میں بھی ایک وکیل پر حملہ کیاتھا،باربار وکلاء کو پیٹاجارہاہے،کرناٹکا حکومت وکلاء کے تحفظ کیلئے قانون عمل میں لائے اور جن پولیس اہلکاروں نے وکلاء پر حملہ کیا ہے،اُنہیں خدمات سے برطرف نہیں بلکہ مستقل طورپر نکال دیا جائے۔قریب ایک گھنٹے سے زیادہ وکلاء نے گوپی سرکل میں احتجاج کیا ، اس دوران اڈیشنل ایس پی انیل کمار اور ڈی وائی ایس پی نے احتجاجی وکلاء سے بات کرنے کی پیش رفت کی لیکن وکلاء نے ایس پی کو میمورنڈم لینے کیلئے ضد پکڑی۔اس دوران ٹرافک جام ہونے پر بائک سوار اور وکلاء کے درمیان بھی بحث ہوئی۔بلآخر ایس پی اور ڈی سی موقع پر پہنچے ،احتجاجی وکلاء سے بات کرنے کے بعد میمورنڈم قبول کیا۔اس کے بعد احتجاجی وکلاء نے اپنا احتجاج ختم کیا۔