شیموگہ:۔شہرکے وارڈنمبر13 لشکرمیں سڑکوں کی خستہ حالی کے تعلق سے مقامی لوگوں نے شدید برہمی کااظہار کیا ہے ۔ ساکنوں کا کہناہے کہ شہرکی سڑکیں خستہ حالی کاشکارہوئے ہیں،یہاں پر سڑکوں کی مرمت فوری طورپرکی جائے۔سڑکوں کی کھدائی کی وجہ سے دھول مٹی تیزی کے پھیل رہی ہے،جس سے اسکول آنے جانےوالے بچوں کو الرجی ودیگر بیماریوں کا سامناکر نا پڑرہا ہے ۔اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ اور شیموگہ کارپوریشن انتظامیہ باربار یادداشت پیش کی گئی ہے،لیکن اس ضمن میں اب تک کسی بھی طرح کے اقدامات اٹھانہیں گئے ہیں۔ محمد صادق،سید سمیر، رضوان ، نثار احمد، میونسپل صدیق نے کمشنرکو یادداشت کی ہے او ر فوری طورپر سڑکوں کی مرمت کیلئے مطالبہ کیاہے۔
