بنگلورو:۔ہوائی جہاز کی اڑان میں تاخیرکی وجہ سے جہاز کے مسافروں کو رن وے کے قریب ہی بٹھاکر کھانے پانی کاانتظام کرنے کے تعلق سے انڈیگو ائیرلائنس کی ایک ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی،لیکن اس کی اسی حماقت کی وجہ سے بیورو آف سیول ایویشن سیکوریٹی نےانڈیگو ائیرلائنس پر2.1 کروڑ روپئے کا جرمانہ عائدکیاہے۔اسی طرح ائیرلائنس کی بڑی غلطی پر ڈی جی سی اے نے بھی30 لاکھ روپئے کا جرمانہ عائدکیاہے۔پلین میں تکنیکی خامی ہونے کی وجہ سے اڑان میں تاخیرہورہی تھی،اس وجہ سے جہازمیں بیٹھے ہوئے مسافروں کو اتارکر رن وےکے قریب ہی ڈامبر کے کواریڈارپر کھانا فراہم کیاتھا۔جس کی وجہ سےائیر لائنس پر یہ جرمانہ عائدکیاگیا ہے ۔ واضح ہوکہ انڈیگو ائیرلائنس کوسستے ہوائی جہازمیں شمارکیاجاتاہے۔
