8/ماہ قبل شادی ہونےوالی خاتون نے کی خودکشی

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔اکثرکہاجاتاہے کہ محبت کی شادیاں ناکام ہوتی ہیں،اس کی اورایک مثال قائم ہوئی ہے،جس میں محبت کرنے کے بعد شادی کرنےوالی ایک خاتون نے شادی کے محض آٹھ ماہ بعدخودکشی کرلی ہے۔یہ واقعہ ضلع کے تیرتھ ہلی کے داسن کوڑیگے دیہات میں پیش آیاہے۔ہلاک ہونےوالی خاتون کی شناخت شمیتا(24) کے طورپر کی گئی ہے۔بُدھ کی رات وہ اپنے کمرے میں پھانسی لگاکر خودکشی کرچکی تھی،مرنے سے قبل اُس نے جو تحریر لکھی تھی،اُس میں اس نے صحت کو وجہ بتائی ہے جبکہ اہل خانہ نے بتایاہے کہ میاں بیوی کے درمیان اختلافات تھے،اس وجہ سے اس نے خودکشی کی ہے۔اس سلسلے میں تیرتھ ہلی رورل پولیس تھانے میں معاملہ درج کیاگیاہے۔