ڈاگ اسکوارڈ کے پوجا (کُتا)کی اچانک موت ڈی اےآر میدان میں سپرد، خاک

اسٹیٹ نیوز

داونگیرے:۔ضلع پولیس کو کئی مجرموں تک رسائی میں معاؤن کرائم برانچ کے کُتے پوجا کی آج اچانک موت واقع ہوگئی۔ڈی اے آر احاطہ میں سرکاری اعزاز کے ساتھ اسے سُپرد خاک کیا گیا ۔اس موقع پر ضلع پولیس سربراہ ایس پی سی بی رشیانت آئی پی یس نے تعزیت پیش کرتے ہوئے پوجا کی محکمہ کودی گئی خدمات کو سراہا،اس کے علاوہ دیگر پولیس افسران وعملہ نے بھی پوجا کی میت پر پھول پیش کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔