پی ایف آئی اور ایس ڈی پی آئی کے لیڈروں کی گرفتاری کے خلاف چکمگلور میں ا حتجاج

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
چکمگلورو:۔شہرکے آزاد پارک میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا اور مسلم نوجوان کمیٹی چکمگلور کی جانب سے ملک بھر میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کےلیڈروں کی گرفتاری اور دفاتروں پر چھاپہ ماری کے خلاف سخت مذمت کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،جس میں کثیرتعداد میں پی ایف آئی کے کارکنان اور خواتین شریک تھیں۔اس موقع پر پی ایف آئی کےایچ ایچ دیوراج ،ضلعی کانگریس کےترجمان غوث محی الدین، ضلعی صدر کو مو سوھار دا ویدکے غوث منیر ،ضلعی صدر ایس ڈی پی آئی مبارک،محمد شاداب صدر چکمگلور مسلم نوجوان کمیٹی و دیگر لیڈروں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا جو کریک ڈاون ہے وہ در اصل وہ مسلمانوں کو ڈرانے اور دھمکانے کیلئےہے اور ملی و سماجی طاقت کو توڑنا ہے۔حکومت پی ایف آئیپر پابندی عائد کرکے یہ ثابت کرنا چاہ رہی ہے کہ آر ایس ایس کےنظریات کو قائم کر کے سنگھ پریوار کی راہ میں جو بھی تنظیم آئیگی اسےہٹاناہے۔شدت پسند تنظیموں کی فہرست میں خود سنگھ پریوار اور اسکی ذیلی تنظیمیں بجرنگ دل اور وی ایچ پی آتی ہیں،لیکن ان پر کسی بھی طرح کا دبائو یا پابندی عائدنہیں کی جارہی ہےاور انکے لیڈروں کو کیوں نہیں گرفتار کیا جاتا،حالانکہ آر ایس ایس ملک میں دھماکہ کروانے کیلئےذمہ دارہےجس کاانکشاف خودایک آر ایس ایس لیڈرنے اس کی تصدیق کی ہے۔در اصل حکومت پاپولر فرنٹ اف انڈیا پر پابندی ڈالنے کیلئے ایک بحانہ ڈھونڈ رہی ہےاور مسلمانوں میں خوف و ہراس کاماحول پیدا کرتے ہوئے اپنا سیاسی فائدہ حاصل کرلینا چاہتی ہے۔پی ایف آئی ایک ایسی تنظیم ہے جوجو فلاح و بہبودی کیلئے کام کرتی آرہی ہے اور اقلیتوں کے حق میں آواز اٹھاتی رہی ہے۔بالخصوصی کوویڈکےدوران پی ایف آئی کے کارکنوں نے بلاتفریق مذہب و ملت کے اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر بےمثال خدمات انجام دی ہیں،لیکن آج حکومت ایسی خدمت گذار تنظیم پرملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام لگانے کی کوشش کررہی ہے اورپی ایف آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے ڈر کر اس طرح کی کارروائیوں کو انجام دے رہی ہے اور اپنی ناکامیوں کو چھپانے اور عوام کادھیان ہٹانے کی خاطر ایسی حرکتیں کررہی ہے۔