ملک کا مستقبل سنواریگی قومی تعلیمی پالیسی:اشوتھ

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بلاری:۔اعلیٰ تعلیم کے وزیر اشوتھ نارائن نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی ملک کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے جاری کی گئی ہے۔ یہ تعلیمی پالیسی ملک کا مستقبل سنوارے گی۔ اقلیتوں کو اس پر اعتراض نہیں کرنا چاہیے۔ اس بارے میں انہیں وضاحت بھی کی گئی ہے۔ ایکٹ کے تحت پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ بہت سے لوگ جان بوجھ کر کنفیوژن پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔وہ بلاری میں وجئے نگر سری کرشنا دیورایا یونیورسٹی کے زیر اہتمام تعلیمی پالیسی پر ایک سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔بعد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے کہا کہ منی پال ریپ کیس میں ملوث افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے ریاست میں دونوں ضمنی انتخابات میں بی جے پی امیدواروں کی جیت کی امید ظاہر کی۔