شیموگہ:۔آج” انسداد منشیات کا عالمی دن "ہے۔ اس ضمن میںریاست میں ضبط کی جانے والی منشیات کو تباہ کرنے کیلئے ریاستی وزیر داخلہ بسوراج بمائی نے اعلیٰ افسران کو ضلعی سطح پر اقدامات اٹھانے کی ہدایت دی ہے۔ اسی پس منظر میں ضلع میں ضبط شدہ 637کلو گرام غیر قانون منشیات کا پولیس کی موجودگی میں خاتمہ کیا گیا۔ اس سلسلے میں نامہ نگاروں کوپولیس نے بتایا کہ ضلع گیر پولیس تھانوں سے سمیت شیموگہ شہرکے متعدد پولیس تھانوں میں درج ہونے والے معاملات میں حراست میں لئے گئے 2930310 غیر قانونی منشیات جس کی مالیت 637 کلوگرام گانجے کا آج یعنی انسداد منشیات کےعالمی دن پر شیموگہ ضلع کے ڈرگ ڈسپوزل کمیٹی کے ممبران ، ماحولیاتی افسران کی موجودگی میں ماچنہلی میںنظرآتش کیا گیاہے۔
