شیموگہ؛۔کوئمپو یونیورسٹی شیموگہ کے زیر اہتمام سہیاردری آرٹس کالج کے شعبۂ اردو میں ایک روزہ ریاستی سیمینار کاانعقادکیاگیاہے،اسی موقع پر سابق پروفیسر ایس ایم عقیل کی ندائے رحمت کتاب کا رسم اجراءہوگا۔افتتاحی جلسہ7 فروری بروزہفتہ کیصبح 10 بجے سہیادری آرٹس کالج شیموگہ میں ہوگا۔ افتتاحی اجلاس میں کلیدی خطاب گلبرگہ بی ایل یونیورسٹی کےپروفیسر حمید اکبر، صدر شعبۂ اردوپیش کرینگے،مہمان خصوصی کے طورپرایم ایل سی بلقیس بانواوریونیورسٹی کے رجسٹرار اے ایل منجوناتھ رہیں گے۔سیمینار کے دوران ندائے رحمت کارسمِ اجراکرناٹکا اردو اکادمی کے سابق چیرمین ڈاکٹر امجدحسین حافظ کرناٹکی کے ہاتھوں ہوگا۔ اعزازی مہمانانکے طور پرکوئمپویونیورسٹی کے سابق صدر شعبہ اردو ڈاکٹر ایس ایم عقیل اور روزنامہ آج کاانقلاب کےایڈیٹر مدثراحمد شیموگہ رہیں گے۔اس نشست کی صدارت سیہادری آرٹس کالج کے پرنسپل پروفیسر سراج احمدکے ذمہ ہوگی۔اس سمینارکی نشست کے بعد نعتیہ مشاعرے کاانعقادکیاگیاہے۔جس میں بیرونی اور مقامی شعراءکی شرکت ہوگی۔اختتامی اجلاس میں اختتامیہ خطاب انجمن ترقی اردو ہندشیموگہ کے ضلعی صدر پروفیسر ریاض محمودکرینگے۔جبکہ مہمان خصوصی کے طورپرکوئمپو یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ ممبر مصور پاشاہ رہیں گے اور اس نشست کی صدارت پروفیسر سراج احمد کریں گے۔سیمینار کے کنوینر ڈاکٹر شبینہ طلعت اور کوآرڈینیٹر صدرشعبہ اردوشفیع اللہ نے اہلِ علم، شعراء اور ادباء سے اس علمی و ادبی پروگرام میں شرکت کیدعوت دی ہے۔
