فحش ویڈیو کے معاملے میں پرجول ریوانا کیخلاف مزیدمقدمہ درج

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
 بنگلورو:۔ فحش ویڈیو معاملے میں جے ڈی ایس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریوانا کیخلاف عصمت دری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایک نوجوان نے کرناٹک کے سابق وزیر ایچ ڈی ریوانا اور ان کے بیٹے اور ہاسن کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریوانا کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ شکایت کی بنیاد پر ان دونوں کے خلاف نئے کیس درج کیے گئے ہیں۔نوجوان نے الزام لگایا کہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پرجول نے اس کی ماں کو اغوا کیا تھا۔ آپ کو بتا دیں کہ ایچ ڈی ریوانا نے جمعہ کو بنگلور سیشن کورٹ میں اپنی ضمانت کی درخواست واپس لے لی۔ دراصل، ایس آئی ٹی نے عدالت کو بتایا کہ اس کے خلاف درج کیس میں کوئی غیر ضمانتی الزام نہیں ہے۔ اس سے پہلے کرناٹک پولس کی اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم نے اس معاملے میں پرجول کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ پرجول ریوانا سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے ہیں۔اے این آئی کے مطابق ایف آئی آر میں انہیں واحد ملزم کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ ایس آئی ٹی ٹیم نے مجسٹریٹ کی عدالت میں ایف آئی آر جمع کرائی۔ پراجول ریونا کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 376 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس میں سیکشن 376(2)(این)، 506، 354اے(1)(2)، 354بی) اور 354(سی) اور آئی ٹی ایکٹ کے سیکشنز بھی شامل ہیں۔اس سے قبل پرجول ریوانا اور ان کے والد ایچ ڈی ریوانا کے خلاف جنسی ہراسانی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ان کے گھر میں کام کرنے والی ایک خاتون نے ان دونوں کے خلاف جنسی طور پر ہراساں کرنے، دھمکیاں دینے، تعاقب کرنے اور خاتون کی عزت کو مجروح کرنے کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ پرجول ریوانا ہاسن حلقہ سے لوک سبھا الیکشن لڑ رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی فحش ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وہ تنازعات میں گھر گئے۔ پراجول ریوانا ہاسن میں ووٹ ڈالنے کے بعد ہی جرمنی چلے گئے۔ ایس آئی ٹی ٹیم نے اس کے خلاف دنیا بھر کے تمام امیگریشن مراکز میں لک آؤٹ نوٹس جاری کیا ہے۔انہیں جمعرات یعنی 2 مئی کو ایس آئی ٹی کے سامنے پیش ہونا تھا۔ اس نے پیشگی ضمانت کے لیے بنگلور کی ایک عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ جے ڈی ایس لیڈر نے جرمنی جانے کی سیاسی منظوری نہیں مانگی تھی۔ ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ معاملہ اب بی جے پی اور کانگریس کے درمیان ایک تازہ تنازعہ بن گیا ہے، کیونکہ جے ڈی ایس کرناٹک میں این ڈی اے اتحاد کا حصہ ہے۔