بریکنگ نیوز: بھدرا بیاک واٹر میں تین نوجوان ڈوب گئے
شیموگہ: چکمگلور ضلع کے لکولیّ کے ماریدبامیں آج شام تین نوجوان بھدرابیاک واٹر میں ڈوب کر ہلاک ہوئے ہیں۔ تینوں نوجوانوں کا تعلق شیموگہ کے اسلام پور( ودیانگر) سے ہے۔ بتایا جارہاہے کہ چار نوجوان آج پکنک منانے کے لئے بھدرابیاک واٹر گئے ہوئے تھے، بیاک واٹر میں افنان خان، عادل اور ساجدنامی تین نوجوان ائیر ٹیوب میں سوار ہوکر گہرے پانی میں گئے ہوئے تھے اس دوران ٹیوب پلٹ کر تینوں غرق ہوگئے ہیں۔ تینوں کی موت کی تصدیق ہوئی ہے۔
