ایک نہیں دو نہیں تیسری بار صدام حُسین کا کارنامہ; زیرو ٹرافک میں300 کلو میٹر کا فاصلہ ڈھائی گھنٹے میں مکمل

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔شیموگہ شہرکے ایک ایمبولنس ڈرائیور نے مریض کی جان بچانے کی خاطر ایک نہیں دو نہیں بلکہ تین دفعہ زیرو ٹرافک میں سینکڑوں کلو میٹر کا فاصلہ محض ڈھائی گھنٹے کا فاصلہ طئے کرتے ہوئے مریض کی جان بچانےکی پہل کی ہے۔صدام حُسین نے آج ایک18 سالہ دوشیزہ کے جگرکے علاج کیلئے شیموگہ سے بنگلوروکو جانے کافاصلہ محض ڈھائی گھنٹے میں مکمل کیاہے۔اس سے پہلےبھی صدام حُسین نے دو مریضوں کو شیموگہ سے بنگلورو کو دوگھنٹے اور 20 منٹ کے وقت میں پہنچایاتھا۔جب بھی کبھی فوری مددکی ضرورت پڑتی ہے تو صدام اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر خود اعتمادی کے ساتھ مریض کو لیکر بروقت اسپتال پہنچاتے ہیں،جس کی وجہ سے انہیں علاقے میں پوائلٹ کہاجاتاہے۔