ٹمکورو:۔بیوی کی بے وفائی سے ناراض ہوکر شوہرنے خودکشی کرلی ہے،اس کے علاوہ اپنی ماں کی بے دلی اور سنگ دلی کو دیکھتے ہوئے بچوں نے بھی زہرکھاکر خودکشی کرنے کی کوشش کی ہے جنہیں اسپتال میں علاج کیلئے داخل کیاگیاہے،ایک ہنستا کھیلتاخاندان اب اُجڑچکاہے۔یہ واقعہ ٹمکوروشہرکے پی ایچ کالونی کاہے،جہاں پر سائرہ بانو نامی خاتون نے اپنے شوہر اور تین بچوں کو چھوڑکر اپنے عاشق کے ساتھ سعودی عرب فرارہوگئی ہے۔سعودی عرب فرار ہونے کے بعد وہ اپنے شوہرکو باربار ویڈیوکال کے ذریعے سے بات کرتی تھی اس دوران وہ موج ومستی کرتے ہوئے اپنے شوہرکے سامنے مظاہرہ کرتی تھی،عاشق کے ساتھ بیٹھنا،سگریٹ پینا جیسی حرکتیں کرتے ہوئے وہ اپنے شوہرکو پریشان کیا کرتی تھی۔اس کے شوہر سمیع اللہ نے اسے کئی دفعہ بھارت لوٹ آنے کیلئے کہا مگروہ فون پر یہ کہتے ہوئے پائی گئی کہ میں بھارت نہیں لوٹنے والی،تمہیں ستانےا ور رولانے کیلئے ہی میں ویڈیو کال کرتی ہوں۔سمیع اللہ کے علاوہ اس کے بچے جن میں دوبیٹیاں اور ایک بیٹاہے جنہوں نے بھی اپنی ماں کو بھارت لوٹنے کیلئے کہا،مگر وہ اس کیلئے بھی تیارنہیں ہوئی۔جب سائرہ کی سنگ دلی اور بے وفائی سے تنگ آچکے تو سمیع اللہ اور اس کے بچوں نے زہر کھالیا جس کی وجہ سے سمیع اللہ کی موت اسپتال لے جاتے وقت ہوگئی جبکہ تینوں بچے اسپتال میں زندگی اور موت کے درمیان جوج رہے ہیں۔سائرہ بانوکی عارضی خوشی اور بے وفائی سے ملنے والاعاشق کا پیاربھلے شوہر سے ناراضگی کا سبب ہوسکتاہے لیکن تین بچوں کو چھوڑکر جس طرح سے یہ خاتون چلی گئی ہے وہ لوگوں میں سخت تنقید کی بات بنتی جارہی ہے۔پولیس کے مطابق سائرہ نے کئی دنوں سے اپنی عیاشی کی تصویرں اور ویڈیوکالس کے ذریعے سے اس کے شوہرپریشان کیاکرتی تھی جس کی وجہ سے یہ حادثے پیش آیا ہے ۔ پولیس نے سائرہ کے خلاف معاملہ درج کرلیاہے۔
