سیہادری نارائن اسپتال میں کینسرکیئر سینٹرکاآغاز

Uncategorized
کینسرجیسی بیماری کاعلاج شیموگہ میں ممکن ہےیہ فخر کی بات ہے:بی وائی راگھویندرا
شیموگہ:۔سیہادری نارائن ہیلتھ اورکینسرکےبلاک کاآج افتتاح سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یڈی یورپا،رکن پارلیمان بی وائی راگھویندرا،بی جے پی کے ریاستی صدربی وائی وجیندرااورنارائن ہرادلیہ  گروپ کے چیرمین ڈاکٹر دیوی شیٹی نے کیاہے۔آج شہرکے نارائن ہرادلیہ اسپتال کے احاطے میں آغاز ہونے والے اس اسپتال کی افتتاحی تقریب میںرکن پارلیمان بی وائی راگھویندرانے بات کرتے ہوئے کہاکہ عالمی سطح کی سہولیات سے لیز اس اسپتال کا قیام شیموگہ میں ہونا فخرکی بات ہے،اس سے نارائن ہرادلیہ کی ذمہ داری مزید بڑھ گئی ہے۔بی ایس یڈی یورپاکایہ خواب تھاکہ شیموگہ میں بہتر علاج کامرکز قائم کیاجائے،جس طرح سے بنگلورو،منگلورو اورممبئی جیسے شہروں میں کینسرکے مریضوں کا علاج ہوتاہے،اُسی طرز پرشیموگہ میں بھی ہائی ٹیک اسپتال قائم کیاجائے۔شیموگہ میں علاج کے تعلق سے مزید سہولیات فراہم کی جائینگی،چوتھی دفعہ میں رکن پارلیمان بناہوں،یہاں کے ترقیاتی کاموں پر خاص توجہ دوں گا۔شیموگہ میں نارائن ہردالیہ سمیت کئی اسپتال اچھے علاج کیلئے پہچانے جانے لگے ہیں جو شیموگہ کیلئے خوش ائندبات ہے۔این ایچ کے وائس سی ای او ویرن شیٹی نے بات کرتے ہوئے کہاکہ کینسرکامرض آتے ہی اس سے نہ صرف مریض متاثرہوتاہے بلکہ اس کے اہل خانہ پر بھی دبائو بڑھ جاتاہے،ایسے میں این ایچ کینسرکااسپتال اس دبائو کو کم کرنے میں اہم رول اداکرے گا۔اس اسپتال میں ماہر آنکولوجسٹ کی ٹیم ہے،جو کم قیمت میں علاج کرنے کی کوشش کرے گی۔بی جے پی کے ریاستی صدربی وائی وجیندرانے بات کرتے ہوئے کہاکہ شیموگہ میں بہترین اسپتال کا قیام ہماراخواب رہاہے،اس سمت میں آج آغازہونےوالی اسپتال سنگ میل ثابت ہوئی ہے۔اسپتال کے قیام کیلئے جن لوگوں نے کوشش کی ہے وہ قابلِ مبارکبادہیں۔این ایچ گروپ کے چیرمین ڈاکٹردیوی شیٹی نے بات کرتے ہوئے کہاکہ شیموگہ نارائن ہیلتھ کینسرکئیر بلاک کا قیام کرنے کا اہم مقصد کینسرکے تمام مریضوں کو معقول قیمت میں بہتر علاج کرناہے،اس سے پہلے کینسرکے علاج کے معاملے میں محدود وسائل تھے،لیکن اب جدید وسائل کا استعمال کرتے ہوئے کینسرکی بیماری کاآسانی کے ساتھ علاج کیاجاسکتاہے۔نارائن ہیلتھ کئیر سینٹرسی ایس آرفنڈس حاصل کرنےوالااہم ادارہ ہے،اس سے مزید بہتر طریقے سے علاج کیاجاسکتاہے،اس کے علاوہ یہاں پچاس ایم بی بی ایس اورنرسنگ اسٹاف کا مستقبل جڑاہواہے۔این ایچ گروپ کے سی ای اوڈاکٹرایمنوال روپرٹ نے بات کرتے ہوئے کہاکہ اسپتال میں ماہر اور قابل ڈاکٹروں کی تقرری کی جارہی ہے،تمام طرح کے کینسرکے علاج کیلئے سہولت مہیاکی جارہی ہے،اس سے شیموگہ واطراف کے اضلاع کے مریضوں کومزید سہولت ملے گی،یہاں ہر طرح کے ٹسٹ اور ٹریٹمنٹ کی سہولت ہوگی۔اس موقع پرویئرین میڈیکل آفیسر نے بات کرتے ہوئے کہاکہ اسپتال میں ہالیسان ، وئیرین میڈیکل سسٹم،آئی ایم آرٹی اور رپیڈاے آرسی کےعلاوہ ریڈیو تھیرپی کی سہولت ہے،جس سے کینسرکے مریضوں کابہترین علاج کیاجاسکتاہے۔