آیورویددنیاکے آغاز سے ہےاور دنیاکے خاتمے تک رہے گا:ڈاکٹر تھاتری دتتا

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ:۔آیوروید کا تعلق دنیاکے آغازہونے سے ہے،جس وقت دنیا میں انسانوں کی پیدائش ہوئی تھی،اُس وقت سے آیورویدکا استعمال ہوتا رہاہے اور اس کا استعمال دنیاکے خاتمے تک ہوگااور انگریزی ادویات کا وجود محض150 سے سال پہلے ہواتھا۔اس بات کااظہارکے ٹی ایم اے ای ایس آیورویدمیڈیکل کالج کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر تھاتری دتتانے کیاہے۔انہوں نے شہرکے امپیریل پی یو کالج میں منعقدہ آیورویدکا مستقبل،حال ، ماضی اور روزگار کے عنوان پرخطاب کرتے ہوئے کہاکہ آیورویدسےہر بیماری کا علاج ممکن ہے،آلوپیتھیک علاج کا طریقے کو وجودمیں آئے صرف150 سال کا عرصہ ہوا ہے،ا س سے پہلےدنیامیں آیورویدہی بیماریوں کے علاج کا طریقہ تھا۔آج آیورویدبڑے پیمانے پر ترقی کرچکاہے اور اس میں تعلیم حاصل کرنےوالے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے سکتے ہیں۔جس طرح کی مانگ ایم بی بی ایس کیلئے ہے اُس سےز یادہ کہیں مانگ آیورویدکیلئے ہے ۔ ہیلتھ ٹوریزم میں سب سے زیادہ آیورویدکیلئے ہے،اس کے علاوہ اسپتالوں میں بھی روزگار کے اہم مواقع ہیں۔انہوں نے طلباء کو کہاکہ وہ آیورویدمیں بھی اپنے مستقبل کو تلاش کریں۔اس موقع پر کے ٹی ایم اے ای ایس آیورویدمیڈیکل کالج کےوائس پرنسپل سدانند جوشی نے بات کرتے ہوئے کہاکہ کے ٹی ایم اے ای ایس آیورویدمیڈیکل کالج اپنے تعلیمی اقدارکو بحال رکھتے ہوئے بہترین تعلیم کا مرکزہے، یہاں سے اب تک 15000 سے زیادہ ڈاکٹر فارغ ہوئےہیں،یہ ادارہ ریاست کے معروف آیوروید کالجوں میں شمارہوتا ہے ۔ نیٹ اور مینجمنٹ کے ذریعے سے یہاں داخلے لئے جاسکتے ہیں۔میڈکل کالج کے اڈمنسٹریٹرڈاکٹر ہیرے مٹھ نے کہاکہ طلباء اپنے مستقبل کو روشن بنانے کیلئے میڈیکل فیلڈ سے جڑیں،اس سے وہ صرف سماجی خدمات کرسکتے ہیں ،بلکہ اپنی زندگی کیلئے بھی معاش کا اچھا شعبہ منتخب کرسکتے ہیں۔اس موقع پر کالج کے ٹرسٹی مدثر احمد نے بات کرتے ہوئے کہاکہ امپیریل کالج کے طلباء کو تعلیم کے ساتھ ساتھ روزگارکے مواقع اور مستقبل کیلئے رہنمائی کرنابھی کالج کی ذمہ داری ہے،اسی وجہ سے مختلف ماہرین کے ذریعے سے طلباء کو خطاب کروایا جاتا ہے ۔ کالج کے پرنسپل کلیم اُللہ خان نے تمام کا شکریہ اداکیاجبکہ جلسے کی نظامت لکچرر سعیدہ صفروانساء نے نبھایا۔