بی جے پی کو پتہ چل چکا ہے کہ اب کی بار کانگریس اقتدار پر آنے والی ہے: یوٹی قادر

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

منگلورو:۔ سابق ریاستی وزیر اور کانگریس رکن اسمبلی یوٹی قادر نے منگلورو میں دئے گئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بی جے پی والوں کو اب پتہ چل چکا ہے کہ ریاست میں دوبارہ اب کانگریس اقتدار پر آنے والی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بی جے پی کیمپ میں بھی اس وقت کانگریس کے اگلے وزیر اعلیٰ کے مسئلہ پر بحث شروع ہوگئی ہے۔ کانگریس پارٹی ریاست میں اس وقت پوری طرح متحد ہے۔ یو ٹی قادر نے منگلورو میں اعلان کیا ہے کہ 7 ؍ جولائی کو وہ اپنے اسمبلی حلقہ میں عوام کے ساتھ فوڈ فراہمی عدالت منعقد کرنے جارہے ہیں جس کا اصل مقصد یہ ہے کہ راشن کارڈ کی فراہمی فوڈ اینڈ سیول سپلائز محکمہ کے موجودہ مسائل اور ان مسائل کو حل کرنے کیلئے موجودہ حکومت کی ناکامی اصل وجہ ہونے پر روشنی ڈالی جائے گی۔ موجودہ حکومت کی غلط و عوام مخالف پالیسیوں کے نتیجہ میں بینک میں قرضہ لینے کیلئے جن راشن کارڈ ہولڈرس نے درخواست داخل کی ہے ایسے لوگوں کے بی اپی ایل کارڈ بھی منسوخ کردئے جارہے ہیں اور لوگوں کو پریشان کیا جارہا ہے۔ یوٹی قادر نے مزید کہا کہ منگلورو میں اس وقت جو ٹرافک کے مسائل پیدا ہوئے ہیں اس سے جاری ترقیاتی کاموں میں کی جارہی تاخیر ہی اصل وجہ ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کے ڈپٹی کمشنر اجلاس طلب کر کے ٹھیکہ داروں کو ہدایت دیں کہ مقررہ وقت میں جاری ترقیاتی کام جلد از جلد مکمل کر لئے جائیں۔