دہلی:۔ ملک بھر کی 44 مرکزی یونیورسٹیوں اور دیگر 46 یونیورسٹیوں میں انڈرگریجویٹ پروگراموں میں داخلے کے لیے کامن یونیورسٹی کے داخلہ امتحان کے نتائج کے اعلان کے بعد جاری کردہ این ٹی اے کی جانب سے اسکور کارڈز بھی جاری کیے گئے ہیں۔اب اگلے چھ ہفتوں میں سیشن 2022-23 کے داخلوں کا عمل مختلف یونیورسٹیوں کے ذریعے مکمل کر لیا جائے گا۔ 2022-23 کا نیا سیشن اکتوبر کے آخر یا نومبر کے پہلے ہفتے میں شروع ہونے کی امید ہے۔نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کے ذریعہ کئے گئے امتحان کے نتائج کی بنیاد پر، داخلے کے لئے امیدواروں کی ترجیحی یونیورسٹیاں جے این یو ، ڈی یو، جامعہ،بی ایچ یو اور الہ آباد یونیورسٹی اور ملک بھر کی دیگر مرکزی اور بڑی ریاستی یونیورسٹیاں ہیں۔کالج وار الگ کٹ آف لسٹ ڈی یو جاری نہیں کرے گی۔ بلکہ ایک مرکزی فہرست جاری کی جائے گی۔ جس کی بنیاد پر ڈی یو کالجز الاٹ کیے جائیں گے۔ اسی بنیاد پر جے این یو، اے ایم یو، جامعہ ملیہ اسلامیہ، بی ایچ یو اور الہ آباد یونیورسٹی وغیرہ یونیورسٹیوں کے لیے بھی لاگو ہونگے۔ تمام یونیورسٹیوں کو نیشنل ٹیسٹنگ کے پورٹل سے اسکور تک رسائی دی گئی ہے۔
