شیموگہ ہوائی اڈے کوکوئمپوکے نام سے منسوب کیاجائے : ڈی کے شی ابھیمانی سنگھا

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔شیموگہ میں زیر تعمیر ہوائی اڈے کو قومی شاعر کوئمپوکے نام سے منسوب کرنے کامطالبہ اکھیلا کرناٹکا ڈی کے شیوکمار ابھیمانی سنگھا کی جانب سے کیا گیاہے۔اس سلسلے میں منعقدہ پریس کانفرنس میں سنگھ کے صدر آرموہن نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگلے ایک سال میں شیموگہ ہوائی اڈہ پوری طرح تیار ہوجائیگا اوریہاں ہوائی جہازوں کی پرواز کا بھی آغاز ہونے کی توقع ہے۔لیکن ابھی تک ہمارے وزیراعلیٰ یہ طئے نہیں کرپائے ہیں کہ اس ہوائی اڈے کیلئے موزوں نام کیا رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ اب جب وزیراعلیٰ موزوں ناموںکی تلاش کررہی رہے ہیں تو ہمارا مشورہ ہے کہ شیموگہ ہوائی اڈےکو قومی شاعر کوئمپو کے نام سے منسوب کیا جائے۔ اسکے علاوہ ہوائی اڈے کے بلیوپرنٹ میںحکومت نے اپنی پارٹی بی جےپی کانشان کمل کا استعمال کیا ہے جیسےہٹانے کی مانگ کی گئی ہے۔انہوںنے کہا کہ جب مایاوتی اُترپردیش کی وزیر اعلی تھیںانہوں نے مختلف عوامی مقامات پر بی ایس پی پارٹی کی علامتیں استعمال کی تھیں۔ اس کے خلاف کامن کلاس نامی تنظیم نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ اس سلسلے میں دہلی ہائی کورٹ نے 7جولائی2016 کو دئے گئےاپنے فیصلے میں کہا ہے کہ سیاسی پارٹیاں اپنی علامت کی تشہیر کیلئےعوامی ٹیکس کی رقم کااستعمال نہیں کرسکتے ہیں۔اسکے علاوہ الیکشن کمیشن نے بھی 8 اگست 2016 کویہ اعلان کیا تھا کہ عوامی رقم اور جگہ کا استعمال کرکے سیاسی پارٹی یا اسکی علامت کی تشہیرکی جاتی ہے تو یہ شفاف انتخابات کے خلاف ہے۔ 1968 کے انتخابات کی علامتی آرڈیننس کے پیراگراف 16 کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو اس پارٹی کو اپنے پارٹی کے نشان سے محروم کردیا جائیگا۔لہٰذا فوری طور پر ہوائی اڈےکےتعمیر میں کمل کا نشان نصب کرنے کا فیصلہ واپس لیا جانا چاہئے اورموجودہ بلیو پرنٹ کی مناسبت سے اگرکمل کے نشان کے ساتھ ٹرمینل کی تعمیر کی جاتی ہے تو بی جے پی کو اپنے پارٹی نشان کمل کے پھول سے محروم ہونا پڑیگا۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کےضلعی قائدین نے اس معاملے کو کے پی سی سی صدر ڈی کے شیوکمارکے سامنے رکھا ہے اور آنے والے دنوں میں ڈی کے شیوکمار کی قیادت میں احتجاجی تحریک کا آغاز کرنے کا انتباہ کیا گیا ۔