بھدراوتی میں مکمل لاک ڈائون کا اعلان 

اسٹیٹ نیوز ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر نمایاں
شیموگہ:۔ضلع کے بھدراوتی تعلقہ میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کو دیکھ کر تعلقہ انتظامیہ نے بھدراوتی شہر میں مکمل لاک ڈائون نافذ کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔ اس سلسلے میں منعقد ہ اعلیٰ سطحی نشست میں ضلع انچارج وزیر کے یس ایشورپا نے کہا کہ تعلقہ میں بہت زیاد ہ پیمانے پر کووڈ کے معاملات ہورہے ہیں ، انکی روک تھام کے لئے پولیس اور میونسپل کے اہلکار سخت کارروائی کریں ،بھدراوتی شہر اور دیہی علاقوں میں بھی کووڈ کے واقعات میں اضافہ ہونے کے امکانات ہیں اگر ابھی سے روک تھام نہیں کیا جاتاہے تو اس سے آنے والے دنوں میں زیادہ خطرات سامنے آئینگے ۔ضلع نگران وزیر نے ڈی یس پی سے سوال کیا کہ اب تک کیا کیا اقدامات اٹھائے گئے ہیں تو اس پر ڈی وائی یس پی کرشنا مورتی نے بتایا کہ 3692 لوگوں کو ماسک نہ پہننے کے جر م میں جرمانہ عائدکیا گیاہے ،745 موٹر بائک ، 111 کاریں ، 92 آٹو رکشا سمیت 948 دیگر سواریاں ضبط کی گئی ہیں ۔اس جواب پر ضلعی وزیر نے کہاکہ مزید سخت اقدامات اٹھائے جائیں ۔ اسی دوران رکن اسمبلی  بی کے سنگھمیش نے کہا کہ بازار میں ہر دن صبح لوگوں کا ہجوم رہتاہے اور اس ہجوم پر قابوپانے کے لئے بھی پولیس اقدامات اٹھائے ، جب تک لوگوں کے ہجو م پر قابو نہیں پایا جاتا اس وقت تک کورونا پر قابوپانا ممکن نہیں ہے ۔ اگلےچار دنوں تک شہر میں سخت لاک ڈائون کا فیصلہ لیا گیاہے جس کے مطابق صبح 5 بجے سے 8 بجے تک ہی روزمرہ کے استعمال کی اشیاء خریدنے کی گنجائش ہوگی ۔