داونگیرے میںنرسنگہا سرسوتی کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے کا مطالبہ

اسٹیٹ نیوز

داونگیرے:۔مسجد اقصیٰ کمیٹی کی جانب سے بعدنماز جمعہ ہزاروں فرزندانِ توحید نےنبی کریمﷺ کی شان میں نازیبا کلمات بکنے والے بدبخت نرسنگہاسرسوتی کے خلاف قانونی کارروائی کی مانگ کو لے کر ملت تعلیمی ادارہ جات کے بانی و مسجد اقصیٰ کے متولی سید سیف اللہ کی قیادت میں آزاد نگر پولس اسٹیشن پہنچ کر بذریعہ سب انسپکٹر آزاد نگر پولس اسٹیشن شیلاجا کے ذریعہ ایک عرض داشت مرکزی وریاستی حکومت سمیت صدر ہند کو پیش کرتے ہوئے سخت قانونی کارروائی کی مانگ کی۔اس موقع پر احتجاجیوںنے کہاکہ اسلام مذہب جو تمام مذاہب کے پیشواؤں کی نظر میں جس کی طہارت و پاکیزہ فرامین کی قدر و منزلت پائی جاتی ہے اتنی ہی پیغمبر اسلام کی شخصیت پر بھی دنیاں کے تمام مذہبی پیشوا ادب سے نام لیتے ہیں پیغمبر اسلام نے بھی کسی دوسرے مذہبی پیشوا کے تعلق سے غلط جملوں کے استعمال پر روک لگائی اور کہا کہ کسی کے بھی مذہبی پیشوا کے بارے میں غلط جملوں کا استعمال کسی مسلمان کا شیوا نہیں ہونا چاہئے ۔ پیغمبر اسلام کی شان اقدس میں نازیبا بکواس قابل برادشت نہیں ہوسکتی مگر پھر بھی مسلمان امن کے پیغام اسلام کے اصولوں کے آگے سر تسلیم خم کرتے ہوئے حکومتوں سے پرزور مطالبہ کیا اور کہا آج ہر طرف اس بدبخت نرسنگہاسرسوتی کی تھوتھو ہورہی ہے قانونی طور پر بھی اس کے خلاف سخت سے سخت اقدام ہو تاکہ پھر کوئی ایسی جسارت نا کر سکے ۔اس موقع پر مسجد اقصیٰ کے خطیب وامام قاضی محمد الیاس ۔ اراکین میں حفیظ اللہ ۔ عبدالغنی ۔ سیدنظام ۔یس ہیچ نذراللہ ۔ نوجوان قائد مولانا طاہررضا ۔ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک رہے ۔۔۔۔