سی ایم ابراہیم جے ڈی ایس سے برطرف

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔جے ڈی ایس کے سابق ریاستی صدر سی ایم ابراہیم کو جے ڈی ایس سے برطرف کرنے کے احکامات جے ڈی ایس کے قومی صدر ایچ ڈی دیوے گوڈانے جاری کئے ہیں۔انہوں نے اس سلسلے میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ سی ایم ابراہیم عوامی سطح پر پارٹی کو بدنام کرنے کا کام کررہے ہیں،پارٹی کےخلاف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔پارلیمانی انتخابات میں جے ڈی ایس کا بی جے پی سے اشتراک کرنے کے تعلق سےپارٹی کے لیڈروں کے درمیان بات چیت ہونے کے باوجود پارٹی کو بدنام کرنے کی وجہ سے اُنہیں فوری طورپر جے ڈی ایس سے برطرف کیاجارہاہے۔