کوروناسے والدین کو کھونے والے بچوں کی فیس کو معاف کرنےکیلئے سپریم کورٹ کی ہدایت

سلائیڈر نمایاں نیشنل نیوز
دہلی:(انقلاب نیوزبیورو):۔سپریم کورٹ نے مارچ 2020 سے کورونا کی وجہ سے یتیم بچوں کو بڑی راحت دی ہے۔ عدالت نے ریاستوں سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ "ان بچوں کی تعلیم متاثر نہ ہوں جنہوں نے والدین کویاان میں سے کسی ایک کو کھو دیا ہے۔سرکاری، پرائیویٹ اسکولوں سے کہیں کہ وہ ایسے بچوں کی فیس معاف کریں۔ ورنہ ان کی آدھی فیس کا خرچ برداشت کریں۔ ‘سپریم کورٹ نے کورونا کے دوران یتیم اور بے سہارا ہونے والے بچوں کا ازخود نوٹس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس (این سی پی سی آر) نے جسٹس ایل ناگیشور راؤ اور جسٹس انیرودھا بوس کی بنچ سے کہا ، "ملک میں تقریبا ایک لاکھ بچے ہیں جنہیں مدد کی ضرورت ہے۔مارچ 2020 سے اب تک 8161 بچے یتیم ہو چکے ہیں۔ جبکہ 92475 بچے ہیں جنہوں نے والدین میں سے ایک کو کھو دیا ہے۔ اس پر جسٹس راؤ نے حکومت سے پوچھا ، ایسے بچوں کو پی ایم کیئرز فنڈ سے کیا مدد مل رہی ہے؟پھر جسٹس راؤ نے پوچھا ، ‘کیا ایسے بچوں کی تعلیم کے لیے فنڈ سے رقم جاری کی جا سکتی ہے؟ اس پر بھاٹی نے پوچھا حکومت ہدایات حاصل کرے اور معلومات دے۔