اساتذہ کے تقرر کیلئے 22 اگست کو اہلیتی امتحان: وزیر تعلیم

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

بنگلورو:۔ ریاستی وزیر برائے بنیادی و ثانوی تعلیم ایس سریش کمار نے آج بتایا کہ پہلی تا 8ویں جماعت اسکولوں میں اساتذہ کی بھرتی کی اہلیت کے لئے کرناٹکا ٹیچرس اہلیت امتحان 22/اگست کو منعقد ہورہا ہے۔وزیر موصوف نے بتایا کہ پہلی تا5ویں جماعت پڑھانے والے اساتذہ ٹی ای ٹی کے لئے عرضی داخل کرنے پی یو سی اور ڈی ایڈ میں کامیاب ہونا چاہئے۔جبکہ 6ویں تا آٹھویں جماعت کو پڑھانے والے اساتذہ عرضی داخل کرنے ڈگری اور ڈی ایڈ یا بی ایڈ یا بی آئی ایڈ یا بی ایس سی ایڈ یا بی ایس سی ایڈ امتحان میں شرکت کرکے کامیاب ہونا چاہئے۔ ایسے امیدوار عرضی د اخل کرسکتے ہیں۔خواہشمند امیدوار محکمہ کی ویب سائٹ کے ذریعہ عرضی داخل کرسکتے ہیں۔آن لائن عرضیاں داخل کرنے کی آخری تاریخ20جولائی ہے۔22/اگست صبح 9.30بجے تا دوپہر 12بجے اور دوپہر 2بجے تا شام 4.30بجے مذکورہ امتحان منعقد ہوگا۔ ہر پرچہ150مارکس کا ہوگا۔داخلہ ٹکٹ12/اگست سے آن لائن پر ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے۔کرناٹکا ٹیچرس اہلیت امتحان میں کامیابی پر جاری کی جانے والی سرٹی فکیٹ تا حیات ٹیچر پوسٹ کے لئے اہل ہے۔ ٹیچرس پوسٹ کے امیدوارسے زیادہ سے زیادہ اس امتحان میں شرکت کرنے سریش کمار نے اپیل کی ہے۔