پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کے خلاف خط مہم کاآغاز

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کے خلاف شیموگہ ناگریکا ہتارکشنا ویدیکےنے آج شہر کے گوپی سرکل میں ایک خط مہم چلائی گئی۔ کوویڈ19کے پیش نظر پراپرٹی ٹیکس میں اضافہ کیا گیا ہے جس کو ادا کرنا ناممکن ہے۔اس پیغام کوخط کے ذریعہ ویدیکے نے وزیر اعلیٰ کو پہنچاتے ہوئے ریاستی حکومت کو انتباہ کیا ہے۔ مظاہرین نے اپنی شکایت میں بتایا کہ کوویڈکی مشکلات میں جہاں تلنگانہ ، آندھرا پردیش اور تمل ناڈوحکومتوں نے 50 فیصد کی چھوٹ دی ہے۔ لیکن یہ کام ہماری ریاست نے کیوں نہیں کیا ؟۔ اسکے برعکس پراپرٹی ٹیکس میں15 فیصد کا اضافہ کردیا گیا ہے ۔یہ قابل مذمت ہے کہتے ہوئے مظاہرین نےناراضگی دکھائی۔ساتھ ہی غیر مناسب پراپرٹی ٹیکس میں کئے گئےاضافے کو واپس لینے اور 50 فیصد کی رعایت کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔ویدیکے نے پوسٹ کارڈمیں وزیر اعلیٰ کے نام اپنے مطالبات لکھ کر ٹیکس کو اداکرنا ناممکن بتاتے ہوئے نئے طریقے سے احتجاج کیا ہے۔ اس خط مہم کا آغاز صبح 11 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہا۔ ہر شہری کومفت پوسٹ کارڈ دئے گئے اور خط میں ٹیکس ادا کرنا ممکن نہیں ہے ایسا تحریر کرنےکی درخواست کی گئی۔احتجاج میں وسنت کمار ، ستیش کمار شیٹی ، اشوک ، چنا ویرپا اور بہت سےافرادموجود تھے۔