شیموگہ:۔شہرکی اخلاص انگلش اسکول میں زیر تعلیم طلباء نے کراٹے مقابلوں میں نمایاں کارگردگی کرتے ہوئے انعامات حاصل کئے ہیں۔تیسری جماعت میں زیر تعلیم طالب العلم محمد رضا مکرم علی خان نے کراٹے مقابلے کے کتھا میں پہلا انعام اور فائٹ کے مقابلوں میں دوسرا مقام حاصل کیاہے،علی خان جوکہ پانچویں جماعت کے طالب العلم ہیں جنہوں نے کراٹے کے فائٹ مقابلوں میں دوسرا مقام حاصل کرتے ہوئے انعام حاصل کیا،اسی طرح چھٹویں جماعت کے طالب العلم محمد افنان نے کراٹے مقابلے کے کتھا میں پہلا انعام اور فائٹ کے مقابلوں میں دوسرا مقام حاصل کیا ہے ۔ ساتویں جماعت کی طالبہ شیمستا نے بھی کراٹے مقابلے کے کتھا میں پہلا انعام اور فائٹ کے مقابلوں میں دوسرا مقام حاصل کیاہے،اسی طرح شفاء کونین جو کہ ساتویں جماعت کی طالبہ ہیں ، جنہوں نے کراٹے مقابلے کے کتھا میں پہلا انعام اور فائٹ کے مقابلوں میں تیسرا مقام حاصل کیاہے،اسی طرح مّلا محمد حمدان جو کہ آٹھویں جماعت کے طالب العلم ہیں جنہوں نے کراٹے مقابلے کے کتھا میں پہلا انعام اور فائٹ کے مقابلوں میں دوسرا مقام حاصل کیاہے۔تمام کامیاب طلباء کو اسناد سے نوازاگیاہے۔طلباء کی کامیابی پر اسکول مینجمنٹ اور اساتذہ کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
