چکمگلور : چھ سال قبل ضلع کے شرینگیری تعلقہ میں ایک لڑکی کے منہ پر تیزاب پھینکنے والے چار ملزمان کو یہاں کی مقامی عدالت نے مجر م قرار دیا ہے اور ان مجرمان کو 15 جولائی کو سزا کی نوعیت سنائی جائیگی ۔ شرینگیری میں ہونے والی اس واردات کی سنوائی چکمگلور ضلعی عدالت میں انجام دی جارہی تھی ،2015 اپریل کی 18 تاریخ کو شرینگیری میں ایک نوجوان لڑکی پر گنیش ، کبیر ، مجید اور پال پنٹو نامی شر پسند نوجوانوںنے تیزاب پھینکا تھا جس کے بعد شرینگیری پولیس نے معاملہ درج کرتے ہوئے ملزمان کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کرلیا تھا۔ اس تعلق سے تحقیقات کرنے پر معلوم ہواکہ ملزم گنیش نے متاثرہ لڑکی کو چاہتا تھا لیکن جب اس لڑکی نے محبت کرنے سے انکار کیا تو گنیش نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کرلڑکی پر تیزاب چھڑکا۔ اس معاملے میں سرکاری وکیل ممتا نے متاثر ہ کی جانب سے وکالت کی ہے ۔
