بنگلورو:۔میڈیکل کالجوں میں داخلوں کیلئے بھارت بھر میں منعقدکئے جانے والے نیشنل الجبیلٹی انٹرنس ٹیسٹ یعنی(نیٹ) کے امتحان کیلئے پہلی بار بھارت میں13 زبانوں میں امتحان ہونے جارہاہے۔اس سے پہلے انگریزی کے علاوہ10 دیگر زبانوں میں نیٹ کاامتحان ہوا کرتاتھا،لیکن اس دفعہ بھارت سرکارنے مزید 2 زبان ملیالم اور پنچابی کواس میںشامل کرلیا ہے۔اب13 زبانوں میں یہ امتحان ہوگا۔نیٹ2021 کے امتحان کیلئے رجسٹریشن کاآغاز منگل کی شام5 بجے سے ہوچکاہے۔ہندی،پنچاجی،آسامی اور بنگالی،اڑیہ،گجراتی،مراٹھی،تلگو، کنڑا،ملیالم ،اردو،تمل اور انگریزی زبان میں یہ امتحان ہوگا،پہلے اس امتحان کاانعقادیکم اگست کو ہونے والاتھا،لیکن اس میں ردوبدل کرتے ہوئےاس امتحان کی نئی تاریخ12 ستمبر کو طئے کی گئی ہے۔ایک طرف ملیالم اور پنجابی زبان کو امتحان میں شامل کرتے ہوئے مرکزی حکومت نے نیا قدم اٹھایاہے تو دوسری جانب گلف ممالک میں موجود بھارتی طلباء کو سہولت پہنچانے کے مقصد سے کویت میں مرکز بنایاگیاہے۔بھارت کے طلباء وہاں پر بھی امتحان دے سکتے ہیں۔اس دفعہ بھارت کے155شہروں سے سینٹرس بڑھاکر198 شہروں میں مرکز قائم کئے گئے ہیں جن کی جملہ تعداد3682 ہے۔واضح ہوکہ پچھلے سال36.13لاکھ طلباء نے نیٹ کاامتحان دیاتھا،ان میں سے771500 طلباء کامیاب ہوئے تھے۔
