اے ٹی ایم مشین میں چوری کی ناکام کوشش

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ: شہر کے بی ایچ روڈ پر واقع ایک اے ٹی ایم سنٹر میںگھسنے والے چوروں نے اے ٹی ایم مشین کا پرُزہ پُرزہ علیحدہ کردیا لیکن اسکے بعد بھی اے ٹی ایم سے پیسے لوٹنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔ یعنی اے ٹی ایم مشین کو پوری طرح کھولنے کے بعد بھی ان لوگوں کو مایوسی ہاتھ آئی اورانکی کوشش ناکام ثابت ہوئی ہے۔ یہ واردات شہر کے بی ایچ روڈ میں واقع یونین بینک کے اے ٹی ایم سنٹر میں پیش آئی ہے۔گذشتہ رات اس اے ٹی ایم سنٹر میں چند چور گھس آئے اوریہاں چوری کی واردات کو انجام دینے کی کوشش میں چوروں نے اے ٹی میشن کا پُرزہ پُرزہ کھول ڈالالیکن یہ لوگ لاکر میں رکھے ہوئے پیسوں کو حاصل کرنے میں ناکام ہوگئے۔ آج صبح جب بینک اہلکار اے ٹی ایم کی جانچ کرنے پہنچے کو سارا معاملہ سامنے آیا ۔ اس معاملے کو دوڈ پیٹے پولیس تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔ چوروں کی تلاش کیلئے تحقیقات کی جارہی ہے۔