بنگلورو:۔بی ایم ٹی سی میں 2500 کنڈکٹرس کے تقررات کیلئے عرضیاں طلب کی گئی ہیں ۔ ان میں سے 230 عہدے بیاک لاک عہدوں میں شمارکئے گئے ہیں،جبکہ2286 عہدے دوسری کیٹگیری کیلئے ریزروکئے گئے ہیں۔جو امیدوارپی یو سی سائنس،کامر س یا آرٹس یاپھر تین سالہ ڈپلومہ میں کامیاب ہوئے ہوں وہ اس عہدے کیلئے اہل ہونگے،اس کے علاوہ کنڈکٹر بیاڈج اورلائسنس کا ہوناضروری ہے۔ جسمانی طورپر صحتمند ہونا لازمی ہوگا ۔ ابتدائی تنخواہ25300 روپئےکی بیسک اور دوسرے الائونس کے ساتھ ہوگی۔عرضیاں دینے کی تاریخ کاآغاز10 مارچ2024 سےہوگاجبکہ عرضی دینے کی آخری تاریخ10 اپریل 2024 ہے۔عرضی آن لائن دینی ہوگی۔kea.kar.nic.in یا پھر mybmtc.karnataka.gov.in پر لاگن کرناہوگا۔یہ تقررات تحریری امتحان کی بنیاد پر لیاجائیگا،جس میں جنرل نالج،جنرل کنڑا،جنرل انگلش،کمپیوٹر بیسک شامل ہوگا۔
