شیموگہ:۔ سابق رکن اسمبلی اور سیکولر جنتادل پارٹی کےیوتھ سیل کے سابق ریاستی صدر مدھو بنگارپا اور انکی رہنمائی میںجے ڈی ایس سے دستبرداری کررہےبےشمار حمایتوں کے ہمراہ مدھو بنگارپانے 30 جولائی کو کانگریس پارٹی میں شمولیت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ہبلی کے گوکل گارڈن میں وہ کے پی سی سی صدر ڈی کے شیوکمار اور سابق سی ایم سدرامیا کےروبرو ہی کانگریس پارٹی میں شامل ہونے والے ہیں یہ خبر کے پی سی سی کی جانب سے دی گئی ہے۔ ہبلی۔ دھارواڑ مرکزی ودھان سبھا انتخابی حلقے سے دستبرداری کرتے ہوئے سنٹرل جے ڈی ایس صدر کرن ہیرے مٹھ، بھیریدے کوپہ گرم کے سینئراوراثر انگیز جے ڈی ایس لیڈر بسوراج مائیکر کی قیادت میں سینکڑوں سیکولر جنتادل کارکنان نے کانگریس پارٹی کے اصول وقواعد اور قیادت کو قبول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی اجلاس میں کانگریس پارٹی میں شامل ہونے جارہے ہیں۔ یہ معلومات دیا نگر بلاک کانگریس صدر رجت اولاگڑی مٹھ نے دی ہے۔
