بنگلور: ۔بی ایس وائی کے نام سے پہچانے جانے والے بوکنا کیرے سدھالنگپا یڈیورپاوہ واحدسیاستدان ہیں جنہوں نے 4 مرتبہ ریاست کرناٹک کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف لیا تھا۔ تب بھی وہ وزیر اعلیٰ کی مدت کو مکمل نہیں کرپائے ہیں۔ اس لیے یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ دیگر سیاستدانوں کے عوض وہ سب سے بد نصیب سیاستدان ہیں۔ریاست میسور جسےسن 1973 میں ریاست کرناٹک کا نام دیا گیا تھا۔ یہاں اب تک مجموعی طورپر15سیاستدانوں نےریاست کی باگ ڈور سنبھالی ہے۔ ان15 افرادکی فہرست میں ڈی دیوراج ارس (1977-1972)ایس ایم کرشنا(2004-1999)اور سدرامیا(2018-2013)یہ تین ہی ایسی شخصیات ہیں جنہوں نے اپنی معیاد کو مکمل کیا ہےیااپنے اقتدار کے آخری دنوں میں حکومت کو تحلیل کردیاہے۔قابل غور بات یہ بھی ہے کہ ان تینوں وزیر اعلیٰ کا تعلق کانگریس پارٹی سے ہی ہے۔
