دہلی :۔کورونا وبا کے درمیان ایک اچھی خبر یہ سامنے آئی ہے کہ ہندوستان میں دو تہائی آبادی ایسی ہے جس کے جسم میں کورونا وائرس کا اینٹی باڈی موجود ہے۔ اس بات کا انکشاف آئی سی ایم آر کی جانب سے کیے گئے ایک سروے میں ہوا ہے۔ 14 جون سے 6 جولائی کے درمیان 11 ریاستوں میں سیرو سروے کرایا گیا جس میں کم از کم دو تہائی آبادی میں کورونا وائرس اینٹی باڈی پیدا ہونے کی بات سامنے آئی۔ مدھیہ پردیش 79 فیصد ’سیرو پریویلنس‘ کے ساتھ فہرست میں سب سے اوپر ہے، جب کہ کیرالہ4.44فیصد کے ساتھ سب سے نیچے ہے۔ آسام میں ’سیرو پریویلنس‘ 3.50فیصد اور مہراشٹر میں 58 فیصد ہے۔سروے میں شامل آبادی میں ’سیرو پریویلنس‘ راجستھان میں2.76فیصد، بہار میں75.9فیصد، گجرات میں3.75 فیصد، چھتیس گڑھ میں74.6 فیصد، اتراکھنڈ میں 1.73فیصد، اتر پردیش میں 71 فیصد، آندھرا پردیش میں2.70فیصد، کرناٹک میں8.69فیصد، تمل ناڈو میں2.69 فیصد اور اڈیشہ میں1.68 فیصد پائی گئی۔اس ریزلٹ کا تذکرہ کرتے ہوئے وزارت صحت نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ آئی سی ایم آر کے مشوروں سے خود کا سیرو سروے کریں تاکہ یہ یقینی ہو سکے کہ یہ سروے ایک پیمائش پر مبنی پروٹوکول پر عمل کرتے ہیں۔
