داونگیرے:۔ روز نامہ کنڑا پربھا اور ایشاء نیٹ سورنا نیوز چینل کی جانب سے شمالی کرناٹک اور درمیانی کرناٹک کے 23 معزز احباب کو جو مختلف سماجی و فلاحی تنظیموں سے وابستہ کی سماجی خدمات کی نشاندہی کرتےہوئے مذکورہ اِداروں کی جانب سے اُنہیں سماجی خدمات پرمشتمل اعزاز ہبلی شہر کے رائیل رٹ ریسارٹ میں منعقد اجلاس میں مرکزی حکومت میں اُمور پارلیمان کے وزیر پراہالد جوشی کے ہاتھوں اعزازات سے نوازا گیا ۔اس موقع پر شہر کے معروف سماجی کارکن ریاستی پلاننگ بورڈ ممبر مرگھا راجیندرا مٹھ کے واحد مسلم ٹرسٹی ڈاکٹر سی آر نصیر احمد کو بھی مرکزی وزیر کے ہاتھوں سماجی خادم کے اعزاز سے نوازا گیا۔اجلاس میں ہینڈلوم ٹیکسٹائیل، شکر اور گنا ترقی ریاستی وزیر شنکر پاٹل ،فلم اداکارہ رادھیکا نارائن،روز نامہ کنڑا پربھا مدیر اعلیٰ روئی ہیگڈے وغیرہ شریک رہے۔
