تاریخٰ دسہرے کاافتتاح صدرِ ہندمورمو کرینگی

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔امسال دسہرے کی افتتاح کیلئے صدرِ ہند دروپتی مورمو مہمان خصوصی کے طورپر شرکت کرینگی،26ستمبر سے شروع ہونےو الے عالمی شہرت یافتہ میسورو دسہرے میں صدرِ ہندکی شرکت یقینی ہے۔اس بات کااظہار وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے کیاہے۔انہوں نے اپنے اخباری بیان میں بتایاہےکہ دسہرے کے افتتاح کیلئے صدرِ ہندکی شرکت کیلئے اُنہیں خط لکھاگیاہے اور انہوں نے اس خط کا مثبت جواب بھی دیاہے،اس کیلئے تیاریاں کی جارہی ہیں۔