بنگلورو:۔بنگلورو اور بیلگائوی کے درمیان انٹرسٹی سیمی ہائی اسپیڈ ریل کا آج آغازکیاگیاہے۔یہ ریل بنگلوروکے کے ایس آر ریلوے اسٹیشن سے صبح45.5 منٹ کو روانہ ہوگی اور ہبلی کو50.10 کو پہنچے گی وہاں سےدھارواڑکیلئے55.10 کو روانہ ہوگی،20.11 کو دھارواڑ پہنچے گی۔ دوپہر30.1 بجے بیلگام کو اپنی حتمی منزل پر پہنچے گی۔وندے بھارت ٹرین دوپہر 2 بجے بیلگام سے روانہ ہوگی اور15.4 بجے کو دھارواڑ ریلوے اسٹیشن پہنچے،45.4 بجے ہبلی کو اور رات10.10 بجے کو بنگلورو پہنچے گی۔بنگلورو سے بیلگائوی کیلئے7 گھنٹے45 منٹ کا وقفہ لینےوالی ٹرین بیلگائو ی سے بنگلوروپہنچنے کیلئے8 گھنٹے10 منٹ کا وقفہ لے گی۔اب تک یہ بنگلورو سے دھارواڑ تک ہی تھی،عوام کے مطالبے پر اسے بیلگائوی تک توسیع کیاگیاہے۔ہر دن اس ٹرین میں96-93 فیصد مسافر سفرکررہے ہیں۔
