کیاآئینور منجوناتھ کو وزرات مل سکتی ہے؟

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔ لوک سبھا ، راجیہ سبھا، ودھان سبھا اورودھان پریشد کے رکن کی حیثیت سے خدمت کرتے آرہے خوش قسمت سیاستدانوں میں سے ایک آئینورمنجوناتھ کانام بھی شامل ہے،کیا انہیں اس بار وزیر کا عہدہ دیا جائیگا ؟یہ بحث کا مدعہ بناہوا ہے۔ملک کے چاروں کابینہ میں شیموگہ ضلع سے قیادت کررہے آئینور منجوناتھ،غریب، مزدوروں کی مدد کیلئے ایک ہیلپ لائن کی طرح کام کررہے ہیں۔ آئینور منجوناتھ اس بار نئے وزیر اعلیٰ بسوراج بومائی کے کابینہ میں بطور وزیر کی حیثیت سے شامل ہوں گے یہ یقینی بات کہی جارہی ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یڈیورپا کے چہتے لیڈروں میں شناخت بنانے والے آئینورمنجوناتھ نے بی جے پی پارٹی کی مضبوطی کیلئے علیحدہ جدوجہد کی ہے۔ ریاست اور خاص طور پر ضلعی بی جے پی میں اپنی علیحدہ پہچان بنائی ہے۔