شیموگہ:۔آٹو رکشاکے کرایوں میں اضافے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کرنے کیلئے28/اکتوبرکو اس سلسلے میں خصوصی نشست کا انعقادکیاگیاہے۔آر ٹی او افسران، ڈپٹی کمشنر،ایس پی کی موجودگی میں اُس دن صبح گیارہ بجے ڈپٹی کمشنرکی قیادت میں یہ نشست منعقد ہوگی۔جس میں آٹو مالکان،آٹو ڈرائیورس بھی شرکت کرینگے اور اپنے مطالبات انتظامیہ کے سامنے رکھے گیں۔آٹو رکشا ڈرائیوروں کا مطالبہ ہے کہ ان کے پرمٹ کو20 کلو میٹر تک توسیع کی جائےاور کم ازکم کرایہ30 روپئے سے بڑھاکر 40 روپئے کیاجائے۔
