ہرشا قتل کے 10 ملزمان کے خلاف یو اے پی اے مقدمہ درج

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔ بجرنگ دل کا کارکن ہرشا قتل میں گرفتارتمام 10 ملزمان کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کے ضابطے کا قانون (یو اے پی اے) کے تحت پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے ۔ ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق پچھلے ماہ 20 فروری کی رات بھارتیہ کالونی کے قریب ہرشا کومہلک ہتھیاروں سے موت کے گھاٹ اُتارگیا تھا ۔ اس سلسلے میں پولیس نے 10لوگوں کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا ہے۔ اس معاملے میں مزید جانچ پڑتال کیلئے11 دن تک حراست میں رکھا گیاتھا۔اس سے قبل پولیس نےملزمین پرآئی پی سی کے متعدد دفعات لگائے تھے۔ملزمین سے پوچھ گچھ کے بعداس قتل کے پیچھے دیگر تنظیموں کےشامل ہونے کے بھی اشارے ملے ہیں جس کے پیش نظرمزید تفتیش کیلئے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی سمیت دیگر اعلیٰ اداروں کو سوپنے میں آسانی ہوسکے اس کیلئےپولیس نئے یواے پی اے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔