شیموگہ: (انقلاب نیوزبیورو):۔گاجنور کے حدود میں شامل منڈلی 110 / 11 کے وی سنٹر میں سہ ماہی مرمت کا کام انجام دیا جارہا ہے۔جس کے پیش نظر 20 ستمبر کی صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک شہر کے چنندہ علاقوں میں بجلی کی سربراہی میں رکاوٹ ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔میسکام محکمہ کے مطابق شہر کے علاقے ہوساہلی ، رامن کوپہ ، کلور ، اگاساولی ، متور، لکشمی پور ، ہونّاپور، ویرا پور ، ہائی ہولے ، پرادل ، بسواپورہ ، انوپیناکٹے ، گووند پورہ ، ہنومانتاپورہ ، گاندھی نگر، بھوی کالونی اوراس کے آس پاس والے علاقے، پیئر لائٹ ، شنکر آئی اسپتال، گاجنوررورل، کلور منڈلی، اوروکڈورو،گوپی شیٹی کوپہ، الیاس نگر، کےایچ بی کالونی، سدیشور سرکل، 100 فٹ روڈ، منڈلی ، این ٹی روڈ، مارنمی بیلو، بی ایچ روڈ، اولڈ منڈلی، ہرکیرے، وادی ہدیٰ ، سولے بیل اسکے آس پاس، کلورمنڈلی، انڈسٹریل ایری، کرشنا راج شفاف پانی کے یونٹ، کروبرا پالیا، سوائی پالیا، مراد نگر، اوٹی روڈ، بی بی روڈ، کمبار بیدی،وندنا ٹالکس، آرایم ایل نگر1 اور2فیس، ایل ایل آر روڈ، جے سی نگر، ایل ایل بی روڈ، درگی گڑی، نہرو روڈ لیفٹ سائیڈ، گارڈن ایریا، پرائیوٹ اورسرکاری بس اسٹاند، آنندرائو بڑاونے، منجوناتھ بڑاونے، ٹیپو نگر، ملگھٹہ، اننا نگر، کے آرپورم، سدریا روڈ، گاندھی بازار، کمبار گونڈی ، اسکے آس پاس والے علاقوں میں بجلی کا فقدان ہونے کی میسکام محکمہ نے اطلاع دی ہے۔ اسی طرح20اور21ستمبر کو شہرکےمختلف علاقوں میں پانی کی سربراہی پر پابندی رہے گی۔
