ٹیم ویلفیر اور آج کاانقلاب کی جانب سے کوویڈ ویکسین کیمپ کاکامیاب انعقاد
شیموگہ:۔روزنامہ آج کاانقلاب نے اپنی کامیاب اشاعت کے گیارہ سال مکمل کرتے ہوئے بارہویں سال میں قدم رکھا۔گذشتہ 11سالوں سے قوم کی ترجمانی کررہااس اخبار کو یہاں تک پہنچنے کیلئے کافی مشکلات ودقتوں کا سامنا کرنا پڑا ،لیکن روزنامہ نے کبھی بھی اپنے قدم پیچھے نہ ہٹاتے ہوئے بارہ سالوں کا مشکل سفر طئے کرتے ہوئے ریاست کے مختلف مقامات پر اپنی الگ ہی پہچان بناچکاہے۔خصوصاًقارئینِ انقلاب کے ساتھ سے ہی روزنامہ نےیہ کامیاب گیارہ سال مکمل کرتے ہوئے بارہویں سال میں قدم رکھا ہے۔روزنامہ کے گیارہویں سالگر کے موقع پر ویلفیر ٹیم اور آج کاانقلاب اور محکمہ صحت عامہ کےا شتراک سے کوویڈ ویکسی نیشن کیمپ کا انعقادکیاگیاتھاجس میں150 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی۔اس موقع پرروزنامہ کے معاون مدیر محمد لیاقت نے بات کرتے ہوئے کہاکہ روزنامہ آج کاانقلاب کو اس مقام تک پہنچانے کیلئےعوام کی اردو کے تئیں محبت کی وجہ سے روزنامہ نے یہ مقام حاصل کیاہے اوراس کو کامیابی کی راہ پر پہنچانے کیلئےبھی کافی حد تک عوام نے ہمارا ہر قدم پر ساتھ ہمت دیاہے۔ اس موقع پر سابق کارپوریٹر سیدوحید اڈونے روزنامہ کے صحافتی خدمات کے علاوہ سماجی و ملی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انقلاب واقعی میں انقلابی خدمات انجام دےرہا۔ویلفیر پارٹی آف انڈیاکے ضلعی صدر مزمل انورنے اپنے پیغام میں کہا کہ جس طرح پانی راہ کی رکاوٹوں کو چیرتے ہوئے اور نہ ہی کسی سے پتہ پوچھتے ہوئے اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہوتا ہے ٹھیک اسی طرح اخبار” آج کا انقلاب “ بھی حالات کے نشیب و فراز ، رقیبوں کی رقابت ، زمانے کی طعن و تشنیع سے اور اپنوں کی سازشوں کو ٹکر دیتے ہوئے کامیابی کی راہ پر گامزن ہے۔اللہ سے دعا ہے کہ اخبار کو حاسدوں کے حسد سے ، شر سے فتنوں سے محفوظ رکھے – سرکاری اردو اسکول ٹینک محلہ کے ایس ڈی ایم سی صدر اکبرباشاہ،اسکول کی میر معلمہ شائستہ بیگم،سی یو ایم کے ذمہ دارشیخ علی،صبغت اللہ ڈالر،سنمارگہ ویلفیر ٹرسٹ کے ذمہ دار رفیع قادری، محکمہ صحت عامہ کے اہلکار جیما،نرملا اور روہن سمیت دیگر افراد موجودتھے۔
